بھارت کی طرف سے مادھوپر ڈیم سے پانی کے اخراج کی وارننگ جاری کر دی گئی۔۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت بھارتی ریاستوں میں جاری شدید بارشیں متوقع ہیں۔۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) صورتحال کا ہمہ وقت مشاہدہ کر رہا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے راوی میں جسر کے مقام پر 80,000 سے 125,000 کیوسک بہاؤکے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔۔
چناب کے بالائی علاقوں میں جموں تاوی اور منور تاوی ندیوں کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر150,000 سے 200,000 کیوسک کے ساتھ بہاؤ درمیانے درجے سے اونچے درجے تک پہنچ سکتا ہے
دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 190,000 کیوسک سے 220000 کے ساتھ شدید بہاؤ کی حد سے حد تک پہنچ سکتا ہے۔
بھارتی ڈیم تھین (رنجیت ساگر) اپنی گنجائش تک بھر چکا ہے، اور ایئک، ڈیگ، بین، بسنتر، اور پلکھو نالوں سے اخراج اور بہاؤ میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
وزیراعظم کے ہدایت پر این ڈی ایم اے روزانہ کی بنیاد پر مون سون جائزہ اجلاس منعقد کر رہا ہے۔۔ اور این ای او سی تمام دستیاب وسائل کے ساتھ صورتحال کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔۔
این ڈی ایم اے اداروں کو ضروری معاونت فراہم کر رہا ہے تا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے بر وقت اور پیشگی اقدامات کیئے جا سکی۔۔
