نائب وزیراعظم کی جدہ میں ملائشیا،صومالیہ اور بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ محمد توحید حسین سے ملاقات کی۔۔

پاک بنگلہ دیش وزرائے خارجہ کی ملاقات جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔۔ پاکستان اور بنگلہ دیش نے فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کے عزم کو دہرایا اور غزہ میں انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل امن دو ریاستی حل میں پنہاں ہے۔۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائشیا کے وزیر خارجہ محمد حاجی حسن سے بھی علیحدہ ملاقات کی۔۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔۔

اسحاق ڈار نے ملائشین وزیر خارجہ کو اے آر ایف وزارتی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ پاکستان اعلیٰ سطح کے رابطوں کے ذریعے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے صومالی ہم منصب سے ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔۔ اسرائیلی جارحیت، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے قحط اور انسانی بحران کی مذمت کی۔۔ بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے تجارت، اقتصادی تعلقات اور عوام سے عوام کے تبادلے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اور حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان کے ساتھ صومالیہ کی یکجہتی کا شکریہ بھی ادا کیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے