پنجاب میں مون سون کے 9ویں اسپیل کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کے 9 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا

29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کا خطرہ ہے۔۔

راولپنڈی، مری، گلیات اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔۔ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کی توقع ہے۔۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

دریائے چناب راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔۔بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیار نے تمام ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے