اسلام آباد — وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 30 اگست کو چین روانہ ہوں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کی ملاقاتیں مختلف عالمی رہنماؤں سے متوقع ہیں جن میں:
- چین کے صدر شی جن پنگ
- روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن
- اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان شامل ہیں۔
مزید برآں اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت بھی متوقع ہے، جس کے باعث خطے کی موجودہ جغرافیائی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں یہ اجلاس نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایس سی او اجلاس میں علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون، انسدادِ دہشتگردی اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کو خارجہ پالیسی کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
