سیالکوٹ :پنجاب میں جاری شدید بارشوں اور سیلابی ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت انتظامات نہ کرنے اور غفلت برتنے پر واسا سیالکوٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
یہ احکامات سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے، جنہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر "زیرو ٹالرنس پالیسی” کے تحت ایسے تمام افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتتے ہیں یا نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ "جس افسر نے ڈیوٹی میں کوتاہی کی، وہ اب اپنی سیٹ پر نہیں رہے گا۔” انہوں نے واضح کیا کہ سیلاب جیسے غیر معمولی حالات میں عوامی تحفظ اور فوری ریسپانس اولین ترجیح ہونی چاہیے۔چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کو ایم ڈی واسا کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔
سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ، غفلت اور کوتاہی پر ایم ڈی واسا معطل
