دریائے راوی میں شاہدرہ سے 2لاکھ20ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے:پی ڈی ایم اے

پروونشیل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ دریائے راوی میں شاہدرہ لاہور کے مقام پر 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔۔ صورتحال کنٹرول میں ہے۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا فیلڈ میں موجود ہیں انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے سگیاں ڈرین کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔۔ ڈی سی لاہور نے راوی سائفن واہگہ پر اسسٹنٹ کمشنر واہگہ محمد عامر بٹ کے ہمراہ دورہ کیا، اور امدادی انتظامات کا معائنہ کیا۔۔

ڈپٹی کمشنر نے فرخ آباد شاہدرہ بھی گئے اور شہریوں کے انخلاء کے عمل کا جائزہ لیا۔۔ انہوں نے کہا کہ سگیاں ڈرین میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔۔ خطرے کے پیش نظر نشیبی علاقوں سے شہریوں کا انخلاء مکمل ہے۔۔ ریلیف کیمپ مکمل طور پر فعال ہیں۔۔ تمام ضروری سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔۔

ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسکیو اور دیگر محکموں کی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے الرٹ ہیں۔۔ ریلیف کیمپوں میں خوراک اور ادویات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں ہے۔۔ دریائے راوی کے حفاظتی بندوں کی نگرانی 24 گھنٹے جاری رکھی جائے۔۔تمام محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں اور مکمل طور پر الرٹ ہیں۔۔

ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا نے کہا کہ افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہے، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے