پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت 18 ممبران قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے سپیکر آفس جمع کروادیئے۔۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہرِ کا کہنا تھا کہ بہت کوشش کی کہ سسٹم کا حصہ رہیں۔۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کسی سے کوئی مزاکرات نہیں کر رہی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا۔۔ان میں قانون و انصاف،انسانی حقوق،آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری شامل ہیں۔ مستعفی ہونے والوں میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، شیخ وقاص اکرم ، شہریار افریدی، آصف خان، فیصل امین گنڈاپور، علی اصغر خان سمیت دیگرممبران اسمبلی شامل ہیں۔۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہرِ کاکہناتھا کہ قومی اسمبلی میں ہماری 180 نشستیں تھیں۔۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ہماری اکثریت تھی لیکن پی ٹی آئی کیلئے کام کرنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو ناحق قید کیا گیا۔۔ اسکے باجود کہا آؤ بات کریں۔۔ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی،بات چیت کرنا سیاست کا حصہ ہےلیکن اس وقت کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔۔
