گریسی مینشن نیویارک میں پہلی بار یومِ ورثہ پاکستان کی شاندار تقریب

نیویارک:میئر ایرک ایڈمز نے پاکستانی برادری کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی نیویارک کی سماجی، ثقافتی اور معاشی زندگی میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی انتظامیہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرے گی۔

میئر نیویارک کی رہائش گاہ گریس مینشن میں پہلی بار یوم ورثہ پاکستان کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں اعلیٰ حکام، سیاسی رہنماؤں، سفارتکاروں اور پاکستانی نژاد امریکی برادری کے نمایاں افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ورثہ محض 1947 کی آزادی سے وابستہ نہیں بلکہ اس کی جڑیں قدیم تہذیبوں، روایات اور ثقافتی تنوع میں پیوست ہیں جو آج بھی دنیا کو متاثر کر رہی ہیں۔

تقریب سے حطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے پاکستانی برادری کے پاک۔امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستانی نژاد امریکی برادری نیویارک کے سماجی و معاشی ڈھانچے کا ایک لازمی حصہ قرار دیا ۔تقریب کے دوران پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی احتیار کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے