واشنگٹن : بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کواڈ سمٹ میں شرکت کیلئے بھارت جانا تھا، وائٹ ہاؤس نے تاحال امریکی صدر کے دورہ منسوخی سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا، دورے کی منسوخی سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
