افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1100 سے تجاوز کرگئی

0

افغانستان میں 6 شدت کے خطرناک زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1100 سے تجاوز کرگئی۔

افغان ہلال احمر کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے و الے زلزلے سے اموات کی تعداد 1124 ہوگئی ہے جب کہ زلزلے سے  3251 افراد زخمی ہیں اور 8 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں۔

افغانستان کے سرکاری میڈیا کا بتانا ہےکہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبے کنڑ میں ہوا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریباً 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.