کسان سیلاب سے رُل گئے، وزیراعظم زرعی ایمرجنسی کا اعلان کریں: بلاول بھٹو کا مطالبہ

0

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہت تباہی نظرآرہی ہے اور ماننا چاہیے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر سیلاب متاثرین میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔

انہوں نے کہا کسانوں اور سیلاب متاثرین سے گفتگو کی جبکہ سیلاب متاثرین اورکسانوں نے بلاول بھٹوکواپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ  سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہت تباہی نظرآرہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم بہت محنت کررہی ہیں، وفاقی حکومت کو بھی صوبائی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، صوبائی حکومت کے اکیلے بس کی بات نہیں کہ اتنی بڑی تباہی کا مقابلہ کرے، پنجاب میں سب سے زیادہ نقصان کسان کا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیلاب کے باعث پنجاب کے زرعی شعبے کو نقصان پہنچا ہے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اورکارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کریں۔

بلاول کا کہناتھا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جائے، کسانوں کو بیج اور کھاد میں ریلیف فراہم کیا جائے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے، پنجاب میں سیلاب سے سب سے زیادہ کسانوں کو نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے عالمی قانون توڑ کر کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتا، اس مرتبہ بھارت ہمارے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے تحت ڈیٹا شیئر نہیں کررہا، بھارت کا مجبور کریں گے کہ عالمی قوانین کی پاسداری کرے ، پانی کے ساتھ جو دہشتگردی کررہے ہیں یہ پاکستانی عوام کو نشانہ بنارہے ہیں، بھارت سندھ طاس معاہدے کو مانے یا ہمارے دریا واپس کرے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.