لاہور: ایشیا کپ کپ کا آغاز منگل سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔
ایشیا کرکٹ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا دلکش ٹیزر جاری کر دیا گیا، پاکستانی کھلاڑیوں نے ایونٹ سے متعلق تاثرات بیان کئے اور ٹرافی جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا گرین شرٹس ہار نہیں مانیں گے، پیسر حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہم یہاں صرف کھیلنے نہیں تاریخ بدلنے آئے ہیں۔
ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا۔