کراچی: آبی سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ کو قوم کا سلام،،ملک بھر میں یوم بحریہ آج منایا جارہا ہے۔
بہادر سپوتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،،جنگ ستمبر میں آرمی اور فضائیہ کی طرح بحریہ نے بھارت کو دھول چٹائی، آپریشن دوارکا پاک بحریہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، پاک بحریہ نے بھارتی بندرگاہ دوارکا پر کامیاب حملہ کیا تھا۔
بھارتی ریڈار سٹیشن کو تباہ کر کے اہم کامیابی حاصل کی، کراچی سے 350 کلو میٹر دور دوارکا کو بھارت کے دفاعی قلعے کی حیثیت حاصل تھی، پاک بحریہ نے محدود وسائل کے باوجود عظیم کارنامہ انجام دیا تھا۔