مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے مقبوضہ بیت المقدس کے راموت جنکشن پر بس میں سوار ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ بس کے اندر فائرنگ کے واقعے کے وقت وہاں موجود ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار اور ایک عام شہری کی فائرنگ سے 2 حملہ آور مارے گئے۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کس نے کی اورکیوں کی، یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کرنے والےکتنے لوگ تھے۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کے سربراہان کو معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔