اسرائیلی وزیراعظم کا فلسطینیوں کو فوری غزہ سے نکل جانے کا حکم

Israel rejects formation of Gaza board, PM's Office expresses disinterest in White House announcement

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کے شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرانےکی وارننگ دیدی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  ‘ غزہ کے شہری میری بات غور سے سنیں، میں آپ کو موقع دے رہا ہوں، فوری علاقہ خالی کرلیں’۔

نیتن یاہو نے کہا کہ  اسرائیلی افواج بھرپور تیاری کر رہی ہیں اور زمینی کارروائی کے لیے شہر میں داخل ہونے والی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فضائیہ نے غزہ سٹی کی بلند عمارتوں پر حملے کیے ہیں، جو آئندہ زمینی کارروائی کی تیاری کے لیے کیے گئے ہیں۔ نیتن یاہو نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ جلد از  جلد شہر چھوڑ دیں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

اس سے قبل اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ وہ غزہ پر قبضے کے لیے  افواج کو منظم کررہی ہیں اور اس سلسلے میں فضائی حملوں میں بھی تیزی لائی جائے گی۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کوبھی شرائط قبول نہ کرنے کی صورت میں  سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

اس حوالےسے صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اسرائیلی میری شرائط مان چکے ہیں، اب حماس کی باری ہے کہ وہ ان شرائط کو قبول کرے۔

غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری، نیتن یاہو کی رہائشیوں کو فوری علاقہ خالی کرنے کی وارننگ

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہر کوئی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے،  انہوں نےکہا کہ تھا یہ میری آخری وارننگ ہے اس کے بعد کوئی وارننگ نہیں دوں گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے