ٹرمپ کا یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ

چین کے صدر 30 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں امریکی صدر سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن: امریکی صدر نے یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے منگل کے روز امریکی اور  یورپی یونین کے حکام کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں یورپی یونین اتحاد میں شامل ممالک سے کہا کہ وہ بھارتی اور چینی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کریں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ روسی تیل کے دو بڑے خریدار وں چین اور بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کے لیے تیار ہیں، اگر یورپی ممالک بھی ایسا کریں اور امریکا کا ساتھ دیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے کہا ‘ہم ابھی یہ کرنے (ٹیرف عائد کرنے) کے لیے تیار ہیں مگر ہم یہ تب ہی کریں گے جب ہمارے یورپی اتحادی بھی اس میں ہمارے ساتھ ہونگے’۔

واضح رہے امریکا سے تجارتی ڈیل نا کرنے اور روس سے تیل خریدنے پر امریکا پہلے ہی بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرچکا ہے  جب کہ چینی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف عائد ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے