راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کا سزا سنادی۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کے 3 کارکنان نے جرم قبول کرتے ہوئے عدالت سے رعایت کی استدعا کی اور کہا کہ پرتشدد احتجاج میں پی ٹی آئی قیادت کی ایماء پر شریک ہوئے، قیادت کی ترغیب پر جھلاو گھیراؤ میں شامل ہوئے۔
عدالت نے ملزمان کا اعترافی بیان سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد اور تھانہ صدر واہ میں دو مقدمات درج ہیں۔
پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں 120 ملزمان کو اب تک سزا ہوچکی ہے۔