ٹوکیو: پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل کے پہلے مرحلے میں ہی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
ٹوکیو میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹس چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 82.73 میٹر کی پہلی تھرو کی ان کی دوسری تھرو ضائع ہو گئی جبکہ تیسری باری میں وہ 83.75 میٹر کی تھرو ہی کر سکے۔
جیولن تھرو کے ابتدائی 3 راؤنڈز میں ٹاپ 8 ایتھلیٹس ہی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرتے ہیں تاہم ارشد ندیم ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، وہ فائنل کے پہلے مرحلے میں ہی میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔
بھارت کے نیرج چوپڑا نے 83.65 میٹر کی پہلی تھرو کی، نیرج چوپرا نے دوسری بار میں 84.03 میٹر کی تھرو کی۔
جرمنی کے جولین ویبر کی پہلی تھرو 83.86 جبکہ دوسری تھرو 86.11 میٹر کی ہوئی، اسی طرح بھارت کے ایک اور کھلاڑی سچن یادوو نے پہلی باری میں 86.27 میٹرو کی تھرو کر کے سب کو حیران کر دیا۔