پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں محمد نواز 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوپننگ پر آنے والے فخر زمان 24 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ فخر زمان 17 ، حسین طلعت 32 ، محمد حارث 13 اور محمد نواز 38 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور وانینڈو ہاراسانگا نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے جس میں کامینڈو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کوشل پریرا 15 ، چاریتھ آسالانکا 20 ، ہرسانگا 15 اور کروناتنے 17 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، حارث روف اور حسین طلعت نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔