خیبرپختونخوا میں تشدد اور املاک کو نقصان سے بچاؤ کا قانون نافذ

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے اسپتالوں میں تشدد روکنے کیلئے سرکلر جاری کر دیا۔

سرکلر کے مطابق تشدد اور املاک کو نقصان سے بچاؤ کا قانون صوبے بھر میں نافذ کردیا گیا ہے، تمام اسپتالوں کو تشدد کے چھوٹے بڑے واقعات رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

فیصلے سے ڈی جی ہیلتھ سروسز کو تشدد اور نقصان کے تمام واقعات رپورٹ ہوں گے، تشدد کی صورت میں ایف آئی آرز اور واقعات کی تفصیلات محکمہ صحت کو بھجوائی جائیں گی۔ صوبے بھر کے اسپتالوں اور مراکز صحت کو سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے