دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فہ، درمیانی درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا۔

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا جس کے بعد اب پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ہو گیا، کوٹری بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ گڈو بیراج پر بہاؤ کم ہو کر معمول پر آگیا۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی آمد میں کمی جاری ہے جو مزید کم ہوکر 54 ہزار کیوسک پر آ گیا جب کہ دریا میں اب نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا بتانا ہے کہ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر بھی بہاؤ میں کمی آنے لگی ہے مگر اب بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے