سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم یونس خان کا کہنا ہے کہ سیاست اورکھیل کو الگ ہونا چاہئے،بھارتی کرکٹرزکا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہے۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم یونس خان نے اپنےبیان میں بھارتی کھلاڑی اپنی حکومت کی ہدایت پرعمل کر رہےہیں،پاکستان اور بھارت فائنل میں آئے توپھرکیا ہی مزہ ہوگا،بھارتی ہاتھ نہیں ملارہےلیکن آپ میچ جیتے اور انکے آگے ہاتھ بڑھائیں ۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اوربنگلادیش کا اہم ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا،فائنل تک رسائی کیلئے گرین شرٹس کو میچ ہرحال میں جیتنا ہوگا۔