زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافہ

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے سے 14 ارب 37 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 53 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 41 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں 5 کروڑ 76 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر اضافے کے بعد 19 ارب 79 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے