اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلہ پیمامرکزکےمطابق اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،سوات،چترال میں 5 اعشاریہ 5 شدت کا خوفناک  زلزلہ ریکارڈکیا گیا،زلزلے کی گہرائی 195کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکا مرکزافغانستان میں ہندوکش ریجن تھا،زلزلے کےبعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتےگھروں سےباہرنکل آئے،تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے