الحمداللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے، خواجہ آصف کا وزیراعظم اور ٹرمپ کی ملاقات پر رد عمل

وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہبازشریف اور  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر   بیان جاری کیا ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ  ‘بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور  پاک، امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور  سال ہے اور  ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ  کی کامیابیوں کا  تسلسل جاری ہے۔

یاد رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف اور  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرخارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔

 اوول آفس میں صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ  جاری رہی تاہم اس ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے