نیو یارک: وزیراعظم شہباز شریف آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد وزیراعظم نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں آج شام وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر بات کریں گے جب کہ وہ پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم مسائل کو بھی اجاگر کریں گے۔
حکام کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق بھی امور اجاگر کیے جانے کاامکان ہے