قومی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی آئی سی سی میں پیشی کی سماعت مکمل ہوگئی۔
بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی شکایت پر پاکستانی کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا تھا، پاکستانی کرکٹرز کے خلاف شکایت کی سماعت ہوٹل میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف پر 50 فیصد، سوریاکمار پر 15 فی صدجرمانے کا امکان ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان پر جرمانہ نہ ہونے کی امید ہے۔
دوران سماعت کھلاڑیوں سے ان کے اشاروں پر سوال ہوئے۔ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے الزامات مسترد کرتے ہوئے اپنا بھرپور دفاع کیا۔
صاحبزادہ فرحان نے گن سیلیبریشن کو اظہار مسرت قرار دیا جو اکثر کھلاڑی کرتے ہیں، کہا ایم ایس دھونی اور ویون رچرڈ بھی ماضی میں گن سیلیبریشن کر چکے ہیں۔ پاکستان میں خوشی کے اظہار کے لیے یہ اشارہ ایک روٹین ہے۔
صاحبزادہ فرحان نے سماعت میں میچ ریفری کو لاجواب کردیا، ہم پٹھان ہیں، ہمارے ہاں ہر خوشی میں گن سیلیبریشن کی جاتی ہیں۔
حارث رؤف نے کہا کہ کسی کی دل آزاری کے لئے اشارے نہیں کیے، 0-6 کے اشارے میں قابل اعتراض بات کیا ہے؟ کہا حارث نے کہا چھکے کے لیے 6 اور صفر کے لیے 0 استعمال ہوتا ہے۔ بی سی سی آئی واضح کرے کہ میرے اشاروں کا مطلب لیا گیا ہے، بی سی سی ائی نے اشاروں کے الزام کی وضاحت نہیں کی، میرے خلاف عائد کردہ الزام مبہم ہے لہذا خارج کیا جائے۔