امریکا نے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نےکچن کیبنٹس اور باتھ روم وینٹیز پر 50 فیصد اور فرنیچر پر 30 فیصد اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔
اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف کی وجہ سے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیوں کہ امریکا میں استعمال ہونے والی ایک تہائی سے زائد ادویات بھارت سےآتی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف لگانے کا فیصلہ قومی سلامتی کے مفادات کے تحت کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے عائد کردہ نئے ٹیرف کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے۔
امریکا نے بھارت سے آنے والی اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کررکھا ہے جس سے بھارتی برآمدات مشکلات کا شکار ہیں۔