بھارتی کپتان سوریاکمار کو آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دیدیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق میچ ریفری نے سوریاکمار کا مؤقف مسترد کردیا، سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ بھارتی ٹیم نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے سوریاکمار یادیو کے ایکشن پر آئی سی سی کو تفصیلی خط لکھا تھا،پی سی بی نے آئی سی سی سے بھارتی کپتان کےخلاف انضباطی کارروائی کرنے کا کہا تھا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف تسلیم کرلیا،سیاست میں ملوث ہونے اورکھیل کو آلودہ کرنے کا الزام پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔