نیتن یاہو کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، متعدد ممالک کی وفود ہال سے چلے گئے

نیویارک :اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے  خطاب کے دوران کئی ممالک کے وفود اٹھ کر چلے گئے۔

آج اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی سب سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خطاب کے لیے دعوت دی گئی، اسرائیلی وزیر اعظم کے اسٹیج پر آتے ہی متعدد ممالک کے وفود ہال سے باہر چلے گئے۔

خیال رہے کہ اس سے  قبل غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو کے آج جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے موقع پر عرب اور مسلم ممالک نے اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران مسلم ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اٹھ کر چلے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے