وزیرمملکت برائے کرپٹو بلال بن ثاقب نے وائیٹ ہاؤس میں امریکی کرپٹو ایڈوائزر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں میں عالمی قیادت کرنے کو تیار ہے۔
بلال بن ثاقب کی امریکی کرپٹو ایڈوائزر پیٹروک وٹ کی ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں پر تعاون پر بات ہوئی۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان بلاک چین اور کرپٹو میں نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اہم ملاقات کو پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔