ایشیا کپ 2025 پاک بھارت فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑے دھچکے کا خدشہ ہے۔
بھارتی باؤلنگ کوچ نےپانڈیا اورابھیشیک شرماکی فٹنس پرخدشات ظاہرکردیئےہیں،سری لنکا کےخلاف پہلا اوورکرنے کے بعد پانڈیا ہیمسٹرنگ کا شکارہوکرباہرچلےگئےتھے،ہاردک پانڈیا بقیہ اننگز میں میدان میں واپس نہیں آئے۔
باؤلنگ کوچ کا کہنا ہےکہ آج رات اورکل صبح پانڈیا اور ابھیشیک کی انجری کاجائزہ لیاجائے گا،ابھیشیک شرما نے بھی سری لنکا کی اننگز کا پورا دوسرا ہاف میدان سے باہر گزارا۔