جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت آخری مراحل میں داخل،مقدمہ کے آخری تین گواہان طلب

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت آخری مراحل میں داخل ہوگئی،عدالت  نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کے آخری تین گواہان طلب کرلیے۔

آج عدالت نے 8 گواہان کو دوبارہ طلب کرنےسےمتعلق دائردرخواست پر پراسیکیوشن کونوٹس جاری کر دیے جبکہ سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہان کی بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔

گواہوں میں ڈی ایس پی اکبر عباس،انسپکٹر عصمت کمال اورانسپکٹر تہذیب الحسن شامل ہیں،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی ۔

خیال رہےکہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نےٹرائل روکنےکی درخواست دائرکی تھی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ وڈیولنک ٹرائل پرلاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کافیصلہ آنےتک ٹرائل روکا جائے،بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے اے ٹی سی کورٹ سےمہلت کی درخواست کردی۔

واضح رہےکہ وکلائے صفائی نے ٹرائل کے طریقۂ کار پر اعتراض اٹھایا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والا واٹس ایپ ٹرائل غیر منصفانہ ہے، کیونکہ ملزم نہ اپنے وکیل کو دیکھ سکتا ہے اور نہ گواہ کو،وکلا کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو یا تو عدالت میں پیش کیا جائے یا ٹرائل جیل کے اندر اوپن کورٹ میں کیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے