وزیر داخلہ محسن نقوی کی واشنگٹن میں ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات ہوئی،اس دوران غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشت گردی کے امور پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل سے ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز پر تعاون کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا افسرز ایکسچینج پروگرام میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی،پیشہ ورانہ مہارت اور وژن کے لحاظ سے کاش پٹیل اہم شراکت دار ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے تعاون کی طویل تاریخ ہے، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا کا فرنٹ لائن اتحادی رہا ہے