ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہےکہ اسرائیل دوبارہ ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا، اس کی گارنٹی کون دے گا۔
فاکس نیوزکو انٹرویو میں ایرانی صدرمسعود پزشکیان نےکہا کہ آئی اے ای اےسےتعاون کر رہےہیں،ایٹمی عدم پھیلاؤ کےمعاہدے کی بھی پیروری کرتےہیں،لیکن اسرائیل تمام معاہدوں اورعالمی قوانین کو روندرہا ہے۔
ایران نےجرمنی،فرانس اوربرطانیہ سےاپنےسفیروں کو واپس بلالیے،ایرانی میڈیا کےمطابق ایرانی دفترخارجہ نےسفیروں کو عالمی پابندیوں کوموخر کرنےکی کوششیں ناکام ہونے کے بعد مشاورت کیلئے واپس بلایا ہے۔
سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں موخر کرنے کی قرار داد مسترد کردی،قرار داد چین اور روس نے پیش کی تھی،یورپ طاقتوں کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں کل صبح پانچ بجے ایران پر عائد عالمی پابندیاں بحال ہونگی،جو 2015 کے ایٹمی معاہدے کے تحت ہٹا دی گئی تھیں۔