پاکستان،چین،ایران اور روس کےوزرائے خارجہ اجلاس پر افغانستان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
افغان عبوری حکومت نے روس،چین،پاکستان اور ایران کے افغانستان سے متعلق موقف کاخیرمقدم کیا ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کےنائب ترجمان حمد اللہ فطرت نےیقین دہانی کرائی کج افغان سرزمین کسی دوسرےملک کےخلاف استعمال نہیں ہونے دی جائےگی اورنہ ہی ملک میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔
پاکستان چین ایران اور روس کے وزرائےخارجہ کے چوتھےاجلاس میں فریقین نےایک آزادمتحد اورپُرامن ریاست کےطورپرافغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا،افغان حکام پرزوردیاگیاکہ افغان سرزمین پردہشت گردی کے بنیادی ڈھانچےکوختم کیاجائے،فریقین نے افغانستان کی معیشت کوبہتر بنانے کیلئے مؤثر علاقائی اقدامات کی بھی حمایت کی۔