Homeپاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے پر خوشی ہے: وزیراعظم آرمینیا پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے پر خوشی ہے: وزیراعظم آرمینیا ستمبر 28, 2025byEditor آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں آرمینیا اور ترکیہ کے درمیان بے مثال رشتہ قائم ہوا ہے اور صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں باقاعدگی سے ہوتی ہیں۔ وزیراعظم آرمینیا نے کہا کہ وقت کے ساتھ ترکیہ اور آرمینیا کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ نکول پشینیان نے مزید بتایا کہ آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی پر انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود دیکھا ہے کہ صدر ٹرمپ دنیا میں قیام امن کے لیے مخلص ہیں۔ About The Author Editor See author's posts
سرکاری حج کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوش خبری اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے رواں سال حج کے لیے جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش…
مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی:عالمی مارکیٹ میں سونا 82 ڈالر پاکستان میں 3800 روپے سستا قطر کی ثالثی میں ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد گولڈ مارکیٹ میں…
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ غیر مشروط جنگ بندی پر متفق کوالالمپور : تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جاری سرحدی تنازع کے خاتمے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق…