وزیراعظم شہباز شریف ہر شہری کو معلومات کی تلاش، حصول اور ترسیل کا بنیادی حق حاصل ہے۔ حکومت ہر شہری کے اس بنیادی حق کی غیر متزلزل توثیق کرتی ہے۔
معلومات تک رسائی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معلومات تک رسائی شفافیت، جوابدہی، اور عوامی خودمختاری کا طاقتور ذریعہ ہے، ہر شہری کو معلومات کی تلاش، حصول اور ترسیل کا بنیادی حق حاصل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ معلومات کا آزادانہ بہاؤ حکمرانی کو بہتر اور ریاست و عوام میں اعتماد کی فضا قائم کرتا ہے، باخبر معاشروں کے ذریعے ہی قومیں امن، انصاف، اور پائیدار ترقی کی جانب بڑھ سکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن، حق تک رسائی قانون 2017 کے تحت، ایک جزوی عدالتی فورم ہے، یہ فورم معلومات تک رسائی فراہم کرنے کے ساتھ شہریوں کی شکایات کا ازالہ بھی کرتا ہے۔