سیلاب متاثرین کے لیےچین کی جانب سے امدادی سامان کے دو طیارے پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام اورچیئرمین این ڈی ایم اےنےنورخان ایئربیس پر امدادی پروازوں کااستقبال کیا،چین کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں 300 خیمے اور9ہزارکمبل شامل ہیں۔
وفاقی وزیرامیرمقام کا کہنا ہےکہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے، حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں،چین نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔