ڈپٹی کمشنر محمد یوسف کریم کے مطابق آج 29 ستمبر کو میرانشاہ سے تحصیل دتہ خیل تک کرفیو نافذ رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو صبح 5 بجے سے دوپہر 3 بجے تک نافذ العمل ہوگا تاہم بنوں-میرانشاہ مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرفیو کے اوقات میں نقل و حرکت سے گریز کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔