امریکی ریاست مشی گن میں ایک شخص نے گاڑی چرچ کی عمارت کےمرکزی دروازے سے ٹکرا دی،خودکار رائفل سے فائرنگ کی،چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نےحملے کے بعد چرچ کو آگ لگا دی،عمارت دھوئیں اور شعلوں میں گھِر گئی،پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا،حکام کےمطابق اموات میں اضافے کاخدشہ ہے۔
پولیس کےمطابق حملہ آورکی شناخت چالیس سال کےتھامس جیکب سینفورڈ کےنام سے ہوئی ہے،جو قریبی قصبےبرٹن کا رہائشی اورسابق امریکی میرین تھا،امریکی صدرٹرمپ نےواقعہ کی مذمت کرتےہوئےکہاملک میں پرتشدد واقعات ختم ہونے چاہئیں ۔۔