وزیراعظم شہبازشریف مزید دو دن لندن میں قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج لندن میں اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔ وزیراعظم کی آج بھی مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
قبل ازیں لندن میں سمندرپار پاکستانیوں سے خطاب وزیراعظم نے کہا کہ معیشت دو تین سال پہلے ہچکولے کھا رہی تھی ۔ اب مستحکم ہورہی ہے۔ یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ کہا پاکستان کو عسکری، معاشی اور سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب ٹیم ورک کانتیجہ ہے،ہرٹیم کا کپتان ضرورہوتا ہے، 11 کھلاڑی کچھ نہ کریں تو اکیلا کپتان کیا کرے گا؟ ہم نے جنگ جیتی، دشمن کوشکست فاش دی۔