امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہ آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے،تاکہ غزہ امن معاہدے کے لیے ایک فریم ورک تک پہنچ سکیں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمہ نے اپنے بیان میں کہا غزہ امن منصوبے پر ہر کوئی معاہدے کیلئے تیار ہے،آج نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد اسےحتمی شکل دی جاسکتی ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہااسرائیل اور عرب رہنماؤں کی جانب سے اس تجویز پربہت اچھا ردعمل ملا، ہمارے پاس مشرق وسطیٰ میں عظیم کام کرنےکا حقیقی موقع ہے،خاص کام کیلئے ہر کوئی تیار ہے۔