ملک میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے ساڑھے 4 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔ پٹرولیم انڈسٹری نے ورکنگ پیپر اوگرا کو بھجوا دیا۔
پٹرولیم انڈسٹری نے اوگرا کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 48 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 76 پیسے فی لیٹر اضافے تجویز دی ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کل سمری بھجوائے گی، وزیراعظم، وزارت خزانہ کی مشاورت سے قیمتوں کا تعین کا فیصلہ کریں گے۔
حکومت نے پیٹرولیم لیوی یا ٹیکسز بڑھائے تو قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، البتہ اگر لیوی یا ٹیکسز کم وئے تو پیٹرول مصنوعات سستی بھی ہو سکتی ہیں۔ انڈسٹری کی ورکنگ میں ٹیکسز اور ایکسچینج ریٹ شامل نہیں ہے۔