پنجاب میں کاروبار کے آغاز کیلئے این او سی کے حصول کو آسان بنانے کیلئے ای بزپورٹل کا آغاز ہوگیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اجلاس کے دوران پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا، پورٹل کے ذریعے 30کاروباروں کیلئے این او سی کیلئے آن لائن اپلائی کیا جا سکے گا۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی مرحلے پر فزیکل فائل یا پیپرکی ضرورت نہیں پڑے گی، پی آئی ٹی بی کو دسمبر تک تمام محکموں سے فراہم کی جانے والی سروسزڈیجیٹل کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا۔ سرکاری ملازمین کی اے سی آرز، چھٹی، ٹرانسفر آرڈرز کوای فاس سے منسلک کردیا گیا
تصدیق اورمنظوری کا تمام عمل ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، آن لائن پورٹل کے آغاز سے کاروباری افراد کو این او سی کے حصول کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔