محکمہ موسمیات نے ٹروپیکل سائیکلون کے حوالے سے پہلا وارننگ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
بیان کے مطابق خلیج کمبے اور بھارتی ریاست گجرات کے قریب ایک کم دباؤ کا نظام موجود ہے جو آئندہ چند روز میں شدت اختیار کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ ہوا کا کم دباؤ یکم اکتوبر کے قریب شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں داخل ہو سکتا ہے اور اس کے ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیاہے کہ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے،اس کے باوجود سائیکلون وارننگ سینٹرکراچی صورتِ حال پرمسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور آئندہ کی صورتحال کے مطابق اپڈیٹ فراہم کی جائے گی۔