پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں اور اس سلسلے میں تین صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ملاقات میں سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے نمائندے شریک ہوئے۔ تینوں صوبوں کے نمائندوں نے آئی ایم ایف کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت کے نمائندے آئی ایم ایف کے ساتھ کل تفصیلی مذاکرات کریں گے۔