پی آئی اے نے تیس ستمبر سے کینیڈا کا فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ، ٹورنٹو کے لیے پرواز آج صبح آٹھ بجے روانہ ہوگی ۔
قومی ایئرلائن نے کراچی سے کینیڈا کی پروازوں کے لیے بکنگ شروع کردی ، ابتدائی طور پر مسافروں کے لیے پندرہ فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے ، ترجمان کے مطابق پی آئی اے کینیڈا آپریشن کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ استعمال کرے گا ۔