مشرق وسطیٰ سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو تسلیم کرلیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہم غزہ میں جنگ بندی کےانتہائی قریب پہنچ چکے،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیس نکاتی امن منصوبہ تسلیم کرلیا،میرےمنصوبےکو تمام عرب اسلامی ممالک کی حمایت حاصل ہے،وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اورفیلڈمارشل عاصم منیر نےبھی منصوبےکی مکمل حمایت کی اورامن منصوبے سےمکمل اتفاق کیا۔
مزید کہامنصوبےمیں ایک بین الاقوامی ادارہ ،بورڈ آف پیس قائم کرنےکی تجویز ہے۔میں بین الاقوامی بورڈ آف پیس کی سربراہی کروں گا،بورڈ آف پیس فلسطینی ٹیکنو کریٹس کی نگرانی کرے گا اور جنگ کے بعد غزہ کی عارضی حکمرانی سنبھالے گا،سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئرامن منصوبے کا حصہ ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا اسرائیل تمام یرغمالیوں کی فوری واپسی چاہتا ہے،حماس کو مکمل طورپر غیرمسلح کرنا ہوگا،مسلم اورعرب ممالک مدد کریں گے،معاہدہ مسترد کیا توحماس کوختم کرنےکیلئےاسرائیل کومیرا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔