پاکستان کے 8 دوست ممالک کی مشترکہ جنگی مشق سپرٹ 2025 پبی میں شروع ہو گئی۔ 60 گھنٹے کی اس خصوصی جنگی مشق میں مختلف ممالک کی افواج کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو فروغ دینا ہے۔
20 دوست ممالک کے فوجی مبصر بھی جنگی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سپرٹ 2025 کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم پبی میں منعقد ہوئی۔ ڈی جی ملٹری ٹریننگ نے مشق کا افتتاح کیا۔
مشق میں حصہ لینے والے ملکوں میں میزبان پاکستان کے ساتھ بحرین، بیلاروس، چین سعودی عرب اور مالدیپ شامل ہیں
مراکش، نیپال، قطر سری لنکا، ترکیہ، امریکہ اور ازبکستان کے فوجی دستے بھی مشق کا حصہ ہیں۔
بنگلہ دیش، مصر، جرمنی،انڈونیشیا، کینیا،میانمار ،جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ سے فوجی دستے اور مبصر مشق میں شرکت کر رہے ہیں۔